یوگا کی ماہر 98 سالہ خاتون……

  یوگا کی ماہر 98 سالہ خاتون……

بھارت کی 98 سالہ خاتون کو دنیا کی دوسری اور بھارت کی پہلی بزرگ ترین یوگا انسٹرکٹر کا اعزاز حاصل ہے

تامل ناڈو(نیٹ نیوز)بھارت کی 98 سالہ خاتون کو دنیا کی دوسری اور بھارت کی پہلی بزرگ ترین یوگا انسٹرکٹر کا اعزاز حاصل ہے اور وہ اب بھی یوگا کے مشکل ترین آسن ادا کرسکتی ہیں یہاں تک کہ ان سے نصف عمر کے ان کے شاگرد بھی ان کی بتائی ہوئی یوگا مشقیں نہیں کرسکتے ۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کی رہائشی نانا ممل نامی معمر خاتون کے والد مارشل آرٹ کے ماہر تھے اور انہوں نے صرف 8 سال کی عمر میں یوگا کرنا شروع کیا تھا۔ اپنے والد سے یوگا کی بھرپور رہنمائی کے بعد بھی وہ مسلسل مشق کرتی رہیں اور شادی کے بعد ان کے سسر نے انہیں یوگا کے مزید گر سکھائے جس کے بعد وہ ایک ماہر کی حیثیت سے دیگر افراد کو یوگا سکھانے لگیں۔نانا ممل کے مطابق وہ اب تک کسی ہسپتال نہیں گئیں اور نہ ہی کبھی انہیں دوا کھانی پڑی ، ایک جانب تو وہ کسی بھی سہارے کے بغیر چلتی پھرتی ہیں اور دوسری جانب وہ سر کے بل کھڑی ہوسکتی ہیں ۔روزانہ انکے گھر 100 سے زائد طالبعلم آتے ہیں اور خاتون انہیں بہتر صحت، غذا اور یوگا کے متعلق بتاتی ہیں۔ نانا ممل کا ایک بیٹا بھی یوگا کا استاد ہے ۔ نانا ممل کو دنیا کے درجنوں ممالک سے یوگا سکھانے کی پیشکش ہوئی لیکن انگریزی نہ جاننے کی وجہ سے وہ انہیں مسترد کرچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں