تمباکو نوشی سے ہونیوالا نقصان ٹماٹر سے دور کریں

 تمباکو نوشی سے ہونیوالا نقصان ٹماٹر سے دور کریں

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹماٹر پھیپھڑوں کے لیے انتہائی مفید ہے ۔

بالٹی مور(نیٹ نیوز)تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والا نقصان محض ٹماٹر کھا کر دور کیا جاسکتا ہے ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٹماٹروں کا استعمال نہ صرف پھیپھڑوں کو تندرست رکھتا ہے بلکہ سگریٹ نوشی سے ہونے والے نقصان کی ایک حد تک تلافی کرکے پھیپھڑوں کے افعال کو بہتر بھی بناسکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ٹماٹر کا مسلسل استعمال پھیپھڑے کو پہنچنے والے نقصان کو دور کرکے تمباکو نوشی کے اثرات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس کے لیے یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک دلچسپ سروے کیا۔ سروے کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے والے جن افراد نے اوسطاً دو سے زائد ٹماٹر روزانہ کھائے ، ان کے پھیپھڑے ان افراد کے مقابلے میں بہتر ہوئے جنہوں نے اس سے کم ٹماٹر کھائے تھے جبکہ زیادہ ٹماٹر کھانے والے مریضوں کے پھیپھڑوں کی کارکردگی بھی وقت کیساتھ ساتھ بہتر ہوتی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں