بازو گھُما کر180ڈگری کا زاویہ بنانیوالی بھارتی خاتون

بازو گھُما کر180ڈگری کا زاویہ بنانیوالی بھارتی خاتون

ایک بھارتی خاتون اپنا بازو180ڈگری کے زاوئیے تک گھُمالیتی ہیں۔ 37 سالہ خاتون میں گورہم، سٹاؤٹ کی تشخیص کی گئی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)جسے عموماً وینِشنگ بون ڈِیزیزکہاجاتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق چنئی کے جنوب کے ایک شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون کندھے میں درد کے سبب ہسپتال گئیں۔انہوں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہیں یہ تکلیف تین مہینے سے ہے اور اکثر بایاں بازو استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے ۔ڈاکٹروں نے ان کے کندھے کا معائنہ کیا اور اُسے نرم محسوس کیا جس پر انہیں یہ معلوم ہوا کہ وہ اپنا بازو180ڈگری کے زاوئیے تک گھُما سکتی ہیں۔ایکسرے میں معلوم ہوا کہ انکا ہیومرل ہیڈ(ایک گول حصہ جو بازو کو کندھے سے اتارتا ہے )نہیں تھا جبکہ ایم آر آئی سکین نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کا ہومرل ہیڈ نہیں تھا۔خاتون نے سرجری سے انکار کر دیا کیونکہ اس کے سبب انہیں معمولی سی معذوری ہورہی تھی۔اس کے بدلے انہیں کندھے کیلئے ورزش کرنے کا کہا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں