فٹ پاتھ پر سونے والوں کیلئے کوڑے دان سے بسترتیار
برطانیہ کے امیر ترین سیاسی رہنما پیٹر ڈاوی نے بے گھر افراد کیلئے سستا ترین منصوبہ متعارف کرادیا۔پیٹرڈاوی نے رات کو فٹ پاتھ پر سونے والے بے گھر افرادکیلئے پلاسٹک کے کوڑے دانوں کی مدد سے بستر تیار کیا ا ورا سے سلیپنگ پاڈ کا نام دیاہے ۔
لندن(نیٹ نیوز) اُن کا کہنا تھا کہ بے گھر افراد کے مسائل حل کرنا میرے بس کی بات نہیں البتہ میں اُن کی تکلیف کم کرنے کیلئے کوشش کررہا ہوں ۔ میں خود سلیپنگ پاڈ میں لیٹ کر تھوڑی نیند لے چکا ہوں، مجھے تو بہت اچھا احساس ہوا مگر یہ ضروری نہیں کہ سب کو یہ خیال پسند آئے ۔