جدہ میں جیل کی طرز پر انوکھے ریسٹورنٹ کا آغاز

 جدہ میں جیل کی طرز پر انوکھے ریسٹورنٹ کا آغاز

سعودی نوجوانوں نے جدہ میں جیل کی طرز پر انوکھے ریسٹورنٹ کا آغاز کردیا،

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی نوجوانوں نے جدہ میں جیل کی طرز پر انوکھے ریسٹورنٹ کا آغاز کردیا، جیل کی مانند بنے ریسٹورنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں نوجوانوں نے ایسا منفر ریسٹورنٹ کھولا ہے جسے دیکھ کر کسی جیل کا تصور ہوتا ہے ۔اس ریسٹورنٹ کو سعودی نوجوانوں نے جیل کی طرز پر ڈیزائن کیا ہے اور اس کے اندر باقاعدہ لاک اپ بنائے گئے ہیں تاکہ صارفین کو جیل کا تصور آئے ۔سوشل میڈیا پر اس ریسٹورنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویٹرز نے جیل کے قیدیوں کا لباس بطور یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ جب میں اس انوکھے ریسٹورنٹ میں گیا تو مجھے لگا کہ شاید یہاں کھانا بھی جیل کی طرز کا فراہم کیا جائے گا لیکن جب مختلف انواع و اقسام کے کھانے دیکھے تو حیران رہ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں