نیوزی لینڈ میں چوہوں کو زہریلے ڈرون سے مارنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ میں چوہوں کو زہریلے ڈرون سے مارنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے جنگلات میں چوہے مقامی نایاب نسل کے جانوروں کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں

آکلینڈ (نیٹ نیوز)اور اب انہیں تلف کرنے کے لئے زہر بھرے ڈرون استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔نیوزی لینڈ کے جنگلات میں چوہے کیوی کے نایاب پرندوں کے بچوں کو کھا جاتے ہیں جن کی بقا کو اب خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ان چوہوں کو ختم کرنے کیلئے ایک بہت بڑا ڈرون بنایا گیا ہے جس میں کئی سو کلو گرام زہر بھرا گیا ہے ۔ اس سے قبل مشہور گلاپاگوس جزیرے پر سیاہ اور بھورے چوہوں کو مارنے کیلئے ڈرون سے ڈیڑھ ٹن زہر گرایا جاچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں