بیکری کی مدد ، امریکی شہری نے ڈونٹ 1ہزارڈالرمیں خریدلیا

 بیکری کی مدد ، امریکی شہری نے  ڈونٹ 1ہزارڈالرمیں خریدلیا

کوروناوائرس کے باعث خراب معاشی صورتحال میں امریکی شخص نے بیکری کی مدد کے لئے ایک ڈونٹ 1ہزار ڈالر میں خرید لیا۔

واشنگٹن (نیٹ نیوز)کورونا وائرس کے باعث دنیا میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے لوگ بے روزگار یا پھر معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔امریکی ریاست اوہائیو میں ایک شخص نے کورونا کے باعث خراب معاشی حالات میں دریا دلی کا مظاہرہ کیا اور بیکری والوں کی امداد کے لئے ایک ڈونٹ ایک ہزار ڈالر میں خرید لیا۔بیکری مالک کا کہنا تھا اس شخص کی دریا دلی پر اُن کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں