پٹرول پمپ سے خریدے لاٹری ٹکٹ نے کروڑ پتی بنادیا

پٹرول پمپ سے خریدے لاٹری ٹکٹ نے کروڑ پتی بنادیا

برطانوی شہری اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔

لندن (نیٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم 48 سالہ شخص نے پٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم جیت لی۔رائن ہوئیل نامی برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ مجھے لاٹری کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جسے دیکھ کر سمجھا کہ 2 پاؤنڈ جیتے ہیں لیکن جب اکاؤنٹ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ کروڑ پتی بن چکا ہوں،اب میں اپنے والدکو ملازمت نہیں کرنے دوں گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں