سی اینجل نامی سمندری مخلوق کی ناقابلِ یقین فوٹیج وائرل

سی اینجل نامی سمندری مخلوق کی ناقابلِ یقین فوٹیج وائرل

سمندروں کی گہرائیوں میں ایک ‘سی اینجل’ نامی خوبصورت جانور پایا جاتا ہے لیکن وہ کیمرے میں کم کم ہی آتا ہے

ماسکو(نیٹ نیوز)سمندروں کی گہرائیوں میں ایک ‘سی اینجل’ نامی خوبصورت جانور پایا جاتا ہے لیکن وہ کیمرے میں کم کم ہی آتا ہے ۔ اب اس کی دلکش ویڈیو دیکھ کر بعض افراد نے کہا ہے کہ یہ کمپیوٹر پر تیارکردہ کوئی سی جی آئی ویڈیو ہے ۔اس کی ویڈیو الیگزینڈر سیمینوف نے بنائی ہے جو سمندروں کی گہرائی میں غیرفقاری (ریڑھ کی ہڈی کے بغیر) جانوروں کی تلاش کرتے ہیں۔ گزشتہ نو برس وہ سمندری ماحول اور جانداروں کی تصویر کشی کررہے ہیں۔ اب تک وہ کئی سائنسی اداروں کے ساتھ ملکر حیرت انگیز سمندری جانوروں کی ویڈیو اور تصاویر بناچکے ہیں۔ الیگزینڈر سیمینوف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں