برطانیہ میں کورونا مریضوں کا پتہ لگانے والے ایپ کی تیاری
برطانیہ میں اب مختلف فرمز نجی کمپنیوں کیلئے ایسی ایپ تیار کررہی ہیں جس سے ملازمین میں اگر کسی کو کورونا وائرس کی وبا لگ چکی ہوگی
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں اب مختلف فرمز نجی کمپنیوں کیلئے ایسی ایپ تیار کررہی ہیں جس سے ملازمین میں اگر کسی کو کورونا وائرس کی وبا لگ چکی ہوگی تو اسکا پتہ چلایا جاسکے گا۔اس ایپ کے استعمال سے سینٹی میٹر کی دوری پر موجود وبا کے شکار ورکر کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے گی اور مرض میں مبتلا شخص کی نشاندہی کے بعد اسے آئسولیٹ ہونے کے لیے کہا جاسکے گا۔ تاہم وکلا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ پرائیویسی کو قربان کئے بغیر اسکا استعمال مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ کنٹیکٹ ٹریسنگ نامی اس ایپ کی تیاری ابھی جاری ہے اور کاروباری ادارے کاروبار کھولنے سے پہلے وائرس کے پھیلاؤ کو ٹریک کرنے کیلئے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔