چین میں سماجی فاصلہ برقراررکھنے کیلئے سیاحوں کیلئے منفرد ٹوپیاں

چین میں سماجی فاصلہ برقراررکھنے کیلئے سیاحوں کیلئے منفرد ٹوپیاں

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد جہاں زندگی معمول پر آگئی ہے وہیں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے

شنگھائی (نیٹ نیوز) اور اس حوالے سے مختلف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ چین کے صوبے ہنان کے ایک سیاحتی مقام پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا اور سیر کیلئے آنے والے افراد کو خصوصی ٹوپیاں دی جارہی ہیں ۔ غبارے سے بنی ایک میٹر لمبی منفرد ٹوپیاں سیاحوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں اور رنگ برنگی غباروں سے بنی منفرد ٹوپیاں پہن کر سیاحوں کو جہاں تفریح کا موقع مل گیا، وہیں وہ خوب تصاویر بھی بناتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں