خوش قسمتی ،معمر خاتون 3 دن دفن رہ کر بھی زندہ بچ گئیں
چین میں درندہ صفت بیٹے نے اپنی معمر ماں کو زندہ دفن کردیا، خوش قسمتی سے ضعیف خاتون 3 دن بعد بغیر کچھ کھائے پئے قبر میں زندہ بچ گئیں۔
بیجنگ(نیٹ نیوز) یہ واقعہ چینی صوبے شانژی میں پیش آیا جہاں سفاک بیٹے نے اپنی 79 سالہ معذور ماں کو گڑھے میں دفنا دیا، پولیس نے بہو کی شکایت پر تلاش شروع کی اور خاتون 3 دن بعد زندہ پائی گئیں، جنہیں قبر سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے 58 سالہ بیٹے کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاتاہم شرمناک اقدام کی وجہ تاحال معمول نہیں ہوسکی۔