اہم مقامات کی تصاویرسے دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل تیار

اہم مقامات کی تصاویرسے دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل تیار

جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جگسا پزل تیار کیا ہے ،اسے دنیا کے سب سے بڑے جگسا پزل کا نام دیا گیا ہے جسے اب خریدا بھی جاسکتا ہے

اوساکا (نیٹ نیوز)اس میں دنیا کے اہم تاریخی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر شامل ہیں ۔اس جگسا پزل کو مجموعی طور پر 27 تصاویر میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تاج محل، اہرامِ مصر، دیوارِ چین، مجسمہ آزادی، لندن کا پل، استنبول کی مسجدیں بھی شامل ہیں،اس طرح مجموعی طور پر یہ 27 پزل یا تصاویر ہیں لیکن تمام تصاویر کو ایک ساتھ رکھا جائے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل بن جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں