دودھ خواتین کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں معاون نہیں

دودھ خواتین کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں معاون نہیں

ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دودھ کا استعمال ادھیڑ عمری میں خواتین کی ہڈیوں کو کمزوری سے نہیں بچا سکتا

لاہور(نیٹ نیوز)غیر ملکی ویب سائٹ ‘وومنز ہیلتھ اکروس دی نیشن’ ( ایس ڈلیو اے این ) کے مطابق تحقیق کے دوران دودھ اور ڈیری مصنوعات کے استعمال سے ریڑھ اور کولہوں کی ہڈیوں پر آنے والے نتائج پر غور کیا گیا، تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین میں روزانہ کی بنیاد پر دودھ اور اس سے بنی پراڈکٹس کے استعمال سے بھی ہڈیوں کے ٹوٹنے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے نہ ہی ہڈیوں کے کمزور ہونے کا عمل آہستہ ہوتا ہے ۔محقق سٹیفنی فاؤبیئن کا کہنا ہے کہ دودھ کے علاوہ سب ہی غذائیں جیسے کہ پھل، سبزیاں، چکی کے آٹے کی روٹی، دالیں، پروٹین، مچھلی کا استعمال خواتین میں ادھیڑ عمری میں ہڈیوں کے کمزور ہونے کے عمل کو کم کر سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں