جِلد اور بالوں کیلئے ملتانی مٹی کا استعمال فائدہ مند
گرمیوں کے آتے ہی ایکنی، گرمی دانے ، کیل مہاسوں جیسی شکایتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کا آزمودہ علاج گھر کی بڑی بوڑھی خواتین ملتانی مٹی کو قرار دیتی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)ملتانی مٹی کا سائنسی نام ‘ کیلشیم بینٹونائٹ ’ ہے جبکہ اسے فُلرز ارتھ بھی کہا جاتا ہے جس کے استعمال سے جلد سے مردہ خلیوں کا صفایا ہوتا ، جلد کھل کر سانس لیتی ہے اور دن بہ دن صحت مند نظر آتی ہے ، یہ جلد کو نرم ملائم بناتی ہے ، ملتانی مٹی سے ایکنی ، بلیک اور وائٹ ہیڈز کا خاتمہ ممکن ہے ،اس سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے ،ملتانی مٹی رنگ نکھارتی ہے ۔گرمیوں میں چہرے ، گردن، ہاتھوں اور پاؤں پر استعمال کریں، اس سے سکن صاف ستھری اور ایک رنگ کی ہو جائے گی۔