ترک آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج تیارکرلیا
ترک آرٹسٹ نیکاٹی کرکماز نے دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
انقرہ (نیٹ نیوز) اس شطرنج کا حجم ایک اعشاریہ 0.35 انچ ہے ۔ نکاٹی کرکماز کا کہنا ہے کہ یہ شطرنج عالمی ریکارڈ رکھنے والی شطرنج سے 2گناچھوٹا ہے ، میں اسے تیار کرنے کیلئے گزشتہ چھ ماہ سے روزانہ 6 گھنٹے کام کررہا تھا۔ یہ انتہائی چھوٹا شطرنج کھیلنے کے قابل ہے لیکن کھلاڑیوں کو بورڈ کو دیکھنے کے لئے مائیکرو سکوپ کی ضرورت ہوگی اور اس کی مہروں کو چلنے کیلئے خاص قسم کی چھڑی تیار کی گئی ہے ۔ اس سے قبل سب سے چھوٹا شطرنج امریکی آرٹسٹ آرا گزاریان نے بنایاتھا۔