کورونا وائرس کو گالیاں دینے کا مقابلہ ،انڈونیشیا میں تیاریاں

کورونا وائرس کو گالیاں دینے کا مقابلہ ،انڈونیشیا میں تیاریاں

کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگ مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں

جکارتہ(این این آئی) مگر انڈونیشیا میں اس وائرس کو شکست دینے کیلئے سب سے منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے ۔ یوگیا کارٹا میں ایک نجی تنظیم عالمی سطح پر ایک مقابلے کا اہتمام کررہی ہے ، جس میں لوگوں کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے کورونا وائرس کو گالیاں نکالنے کا کہا جائے گا ۔ اس مقابلے میں جیتنے والے کو بادشاہ کو گالیاں دینے کے ٹائٹل سے نوازا جائے گا اور اس کے علاوہ اسے کافی کا ڈبہ، تین کتابیں، گالیوں کا مقابلہ جیتنے کا سرٹیفکیٹ، ایک ٹی شرٹ، روزانہ کے استعمال کی اشیا اور ایک لائٹر بھی دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں