انسان کے خود کو جانورسمجھنے کا 57واں کیس سامنے آگیا

انسان کے خود کو جانورسمجھنے کا 57واں کیس سامنے آگیا

ایک عجیب و غریب لیکن بہت ہی نایاب قسم کی دماغی بیماری ایسی بھی ہے جس میں مبتلا ہوجانے والا شخص خود کو جانور سمجھنے لگتا ہے

برسلز (نیٹ نیوز)بیلجیئم میں ایک 54سالہ خاتون مریضہ سے جب ڈاکٹروں نے پوچھا کہ وہ کون ہیں تو انہوں نے کہا ’’میں مرغی ہوں! میں مرغی ہوں!‘‘ اور منہ سے مرغی جیسی آواز بھی نکالنے لگیں ۔ انسان خود کو جانور سمجھنے لگے اسے طبّی زبان میں زو اینتھروپی (Zoanthropy) کہتے ہیں ۔ 1850 سے لے کر 2012 تک اس نفسیاتی بیماری کے صرف 56 واقعات ہی سامنے آئے تھے جبکہبیلجیئم کا واقعہ اس سلسلے میں 57 واں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں