روس میں لاکھو ں مچھر بگولے کی صورت میں سفر کرنے لگے
روس کے دوردراز علاقوں میں مچھروں کے غول کے غول کچھ اس طرح دیکھے گئے ہیں کہ وہ کسی بگولے کے صورت میں سفر کررہے ہیں اور ان میں لاکھوں مچھر منڈلارہے ہیں
ماسکو(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے جزیرہ نما علاقے کم چاٹیکا کے نواحی گاؤں اوسٹ کم چاٹسک میں لوگ ان دنوں کسی ڈراؤنی فلم جیسے مناظر دیکھ رہے ہیں،اس علاقے میں ہر سال گرمیوں میں لاکھوں مچھر پیدا ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ غیرمعمولی طور پرمچھر سائزمیں بڑے ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوکر بگولے کی صورت میں سفر کررہے ہیں،جسے ’’مچھروں کا طوفان‘‘ قرار دیا جارہا ہے ۔