آکسیجن اور پانی نہ ہونے کے باوجودچاندکو زنگ لگ گیا

آکسیجن اور پانی نہ ہونے کے باوجودچاندکو زنگ لگ گیا

امریکی سائنسدانوں نے چاند پر زنگ دریافت کیا ہے جو اس کے قطبین پر نسبتاً زیادہ جبکہ دیگر مقامات پر قدرے کم مقدار میں موجود ہے

واشنگٹن (نیٹ نیوز)یہ دریافت اس لئے بھی حیران کن ہے کیونکہ چاند پر زنگ بنانے والے دو اہم ترین اجزا پانی اور آکسیجن میں سے کوئی ایک بھی موجود نہیں لیکن پھر بھی وہاں زنگ دریافت ہوا ہے ۔جیٹ پروپلشن لیبارٹری ناسا کی سربراہی میں یہ تحقیق پانچ امریکی تحقیقی اداروں کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی اور چاند پر آئرن آکسائیڈ کی قسم ’’ہیماٹائٹ‘‘ کی موجودگی کا انکشاف ہوا جسے ’’زنگ کا جڑواں بھائی ‘‘بھی کہا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں