بارشوں سے بچنے کیلئے تیندوا بچوں سمیت سٹورمیں پناہ گزین

بارشوں سے بچنے کیلئے تیندوا بچوں سمیت سٹورمیں پناہ گزین

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے اپنے بچوں کو بچانے کیلئے ایک مادہ تیندوا نے اپنے چار بچوں سمیت مقامی کسان کے سٹور میں پناہ لے لی

ممبئی (نیٹ نیوز) محکمہ جنگلی حیات نے اس کمرے میں کیمرے لگا کر تیندوے اور اس کے بچوں پر نظر رکھی،کیمرے لگانے کا مقصد مقامی افراد کو ان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنابھی تھا تاکہ وہ اس خوفناک جانور سے دور رہیں اور محفوظ رہیں۔ما دہ تیندواکسان کے سٹور میں ایک ہفتہ قیا م کے بعد اپنے بچوں سمیت واپس جنگل لوٹ گئی اس دوران بنائی گئی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں