سیارہ زہرہ پر حیات کے لیے ضروری گیس دریافت

سیارہ زہرہ پر حیات کے لیے ضروری گیس دریافت

زمین کا پڑوسی سیارہ طویل عرصے تک حیات کیلئے غیرموزوں قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن اب اس کے گہرے بادلوں میں ایک اہم گیس کے آثار ملے ہیں جو حیات کی علامت ہوسکتے ہیں

ہوائی(نیٹ نیوز)اس ضمن میں ہوائی اور چلی میں واقع دوربینوں نے زہرہ کے گہرے بادلوں میں فاسفین گیس کے آثار دیکھے ہیں جس سے خیال ہے کہ وہاں عجیب و غریب خردنامئے موجود ہوسکتے ہیں۔ پیر کے روز ہفت روزہ نیچر میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ یہ ایک بہت اہم دریافت ہے لیکن اسے کسی سیارے پر زندگی کی موجودگی کی حتمی شہادت نہیں کہا جاسکتا ۔ فاسفین گیس بعض تالابوں کے فرش اور کچھ جانوروں کی آنتوں میں پائی جاتی ہے ۔ اس تحقیق کی شریک مصنفہ سارہ سیگر کہتی ہیں کہ ہم نے آتش فشانی عمل، بجلی کڑکنے اور چھوٹے شہابیوں سمیت تمام باتوں پر غور کرلیا لیکن ان میں سے کوئی بھی عمل فاسفین کی اتنی بڑی مقدار نہیں بناسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں