جذباتی الفاظ نفسیاتی،جسمانی صحت کی نشاندہی کرتے ہیں

جذباتی الفاظ نفسیاتی،جسمانی صحت کی نشاندہی کرتے ہیں

نفسیاتی ماہرین نے ایک دلچسپ تحقیق پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے جذبات اور احساسات بھری زبان اور تحریر کو دیکھتے ہوئے اس کی دماغی، جسمانی اور نفسیاتی صحت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

پٹسبرگ(نیٹ نیوز)یعنی اگر آپ اپنی گفتگو میں کسی صورتحال کو بیان کرنے کیلئے احساسات اور جذبات کیلئے منفی الفاظ استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی جسمانی اور دماغی صحت کی ناسازی کو ظاہر کرتا ہے ۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف پٹسبرگ سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کی ہے اور اس کی تفصیلات نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی ہے ۔دوسری جانب اگر آپ کی گفتگو مثبت جذبات کے الفاظ اور احساسات سے بھرپور ہے تو یہ اچھی دماغی اور جسمانی صحت کی علامت ہے ۔ یعنی کسی کے منفی الفاظ اس سے مثبت جذباتی صحت کو ظاہر کرتے ہیں جو ایک تندرست دماغ کی علامت بھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں