شیرکے دھاڑ نے کی آواز8کلومیٹر دور تک قابل سماعت

شیرکے دھاڑ نے کی آواز8کلومیٹر دور تک قابل سماعت

شیر بلی کی نسل کا ایک جانور ہے ،شیر اپنے شاندار طاقتور اور مضبوط جسم کی بدولت بہترین شکاری کہلاتے ہیں اور ان کو بطور علامت بہادر، طاقتور، ظالم اور سنگدل کہاجاتا ہے

لاہور (نیٹ نیوز)جب شیر شکار کرتا ہے تو اپنے ساتھیوں کو اپنے پاس بلانے کیلئے دھاڑتا ہے اوراس کے دھاڑنے کی آواز تقریباً 8 کلو میٹر دور تک سُنی جاسکتی ہے ۔شیر آرام اور سُستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شیر ایک دن میں تقریباً 16 سے 20 گھنٹے تک سوتے رہتے ہیں، دن میں زیادہ آرام کرنے کے بعد شیر رات کے وقت متحرک رہتے ہیں جبکہ شیر 36 فٹ اونچائی سے کود سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں