سائنسدانوں نے لکڑی سے بنا شفاف شیشہ ایجاد کرلیا
امریکی زرعی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہلکی پھلکی لکڑی کو کئی مراحل سے گزار کر انتہائی شفاف بنادیا ہے اور اس ماحول دوست شیشے کو استعمال بھی کیا جاسکتا ہے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)تاہم یو ایس ڈی اے کے ماہرین نے کئی اداروں کے سائنسدانوں کے ساتھ ملکر کئی برس تک اس پر کام کیا ہے ۔ اب اس ٹیم کا کہنا ہے کہ شفاف شیشہ مکمل طور پر درخت کے اجزا سے تیار کیا گیا ہے جس کیلئے بالسا درخت کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ اس طرح سے تیارشدہ شیشے ہلکے ، ارزاں اور بہت حد تک ماحول دوست ہوں گے ۔ دوسری جانب وہ حرارت جذب کرکے گرمی میں کسی کمرے کو تندور بنانے کے بجائے ٹھنڈا رکھیں گے کیونکہ اس سے حرارت کا تبادلہ بھی ممکن ہوگا۔ تمام فوائد کے باوجود لکڑی کے شفاف شیشے کو بڑی مقدار میں بنانے کیلئے مزید وقت اور ٹیکنالوجی درکار ہوگی۔