پیرو کے پہاڑ پر 2 ہزار سال پرانا بلی کا خاکہ دریافت

پیرو کے پہاڑ پر 2 ہزار سال پرانا بلی کا خاکہ دریافت

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے تاریخی اہمیت کے حامل پہاڑی سلسلے پر آثار قدیمہ کے ماہرین نے 2 ہزار سال پرانے بلی کے خاکے کو دریافت کرلیا

لیما(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق نازکا لائنز کے پہاڑ ی سلسلے پر دریافت ہونے والا بلی کا خاکہ کم از کم 2 ہزار سال پرانا ہے ،ماہرین اس بات پر حیران ہیں کہ 120 فٹ سے لمبا اور30فٹ تک چوڑا خاکہ اب تک کیسے ان کی نظروں سے اوجھل رہا۔اسی مقام پر ہمنگ برڈ، سمندری مچھلی اور بندر سمیت دیگر جانوروں اور پرندوں کے ہزاروں سال پرانے خاکے بھی ملے ہیں اور حیران کن طور پر تمام خاکے حالیہ دور کے آرٹ سے گہری مشابہت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں