دنیا کا حیرت انگیز تالاب، جو کبھی خشک نہیں ہوتا
پالیوال تہذیب کی علامت تاریخی جسیری تالاب جو کبھی خشک نہیں ہوتا
دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی راجستھان کے ضلع جیسلمیر سے پچاس کلو میٹر کی دوری پر کلدھارہ خابا روڈ پر ڈیڑھا گاؤں میں واقع یہ تالاب تقریباً چار سو سال قبل دیور کے طعنے پر بھابھی کے والد نے کھدوایا تھا اسی لیے اس تالاب کا نام بھی بھابھی جسبائی کے نام پر ہی جسیری رکھا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق جسیری تالاب میں پیتل کی چادر کی ایک پرت بچھائی گئی ہے اور جب سے یہ تالاب بنایا گیا ہے اس وقت سے ایک بار بھی یہ سوکھا نہیں ہے حالانکہ ایک بار 1971 میں شدید قحط پڑا تھا ، اس وقت اس تالاب کا پانی کم ہوا تھا لیکن اس کے بعد سے آج تک کسی نے اس کی تہہ نہیں دیکھی ، جسیری تالاب آس پاس کے درجنوں دیہات کی پیاس بجھاتا ہے ۔ تالاب کی تصویر دہلی کے سائنس سنٹر بلڈنگ میں راجستھان کے روایتی پینے کے پانی کے وسائل کی ثقافت کو بیان کر تی ہے ۔