وہیل کی ’’قے ‘‘51 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت
تھائی لینڈ کے ایک مچھیرے کو سمندر سے مچھلیوں کے بجائے مچھلی کے پیٹ کی غلاظت ملی لیکن یہ اس کی بدقسمتی نہیں بلکہ خوش قسمتی تھی جس نے اسے کروڑپتی بنادیا
بنکاک (نیٹ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق 60سالہ مچھیرانارس سوآن آسانگ مچھلی کا شکار کئے بناساحل پر آیا تو اس نے اپنی بدقسمتی سمجھتے ہوئے اعلان کیاکہ اسے ’’وہیل کی قے ‘‘ بڑی مقدار میں ملی ہے ۔ یہ سننے کے بعد خریدار وہاں پہنچناشروع ہوئے اور وہیل کی قے 24 لاکھ پاؤنڈز(51کروڑ 7لاکھ 89 ہزاور 378 روپے) میں فروخت ہوئی جو پرفیوم بنانے میں استعمال ہوتی ہے ۔