گاڑی میں کرسی رکھ کر ڈرائیونگ کرنیوالے شخص کی شامت

گاڑی میں کرسی رکھ کر ڈرائیونگ کرنیوالے شخص کی شامت

کینیڈا میں ایک شخص کو کار میں ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ فولڈنگ چیئر لگانے پر پولیس نے جرمانہ کردیا،یہ واقعہ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں پیش آیا، جہاں پولیس نے غیر معمولی نظر آنے والی ایک کار کو روک کر چیک کیاتھا

اونٹاریو(نیٹ نیوز ) پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور عجیب انداز سے کار میں بیٹھا دکھائی دے رہا تھا جس پر انہوں نے اسے روکا، اندر دیکھنے پر معلوم ہوا کہ کار کی ڈرائیونگ سیٹ غائب ہے اوروہاں فولڈنگ چیئررکھی ہوئی ہے ۔پولیس نے اس شخص کو غیر محفوظ انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ کیا جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں