صرف 8سیکنڈ قرنطینہ سے باہرآنے پر 3500ڈالر جرمانہ
تائیوان میں ہوٹل میں رکا کورونا وائرس کا شکار ایک مزدور صرف 8 سیکنڈ کیلئے باہر نکلا تو اس جرم کے پاداش میں اس پر 3500 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے
تائیوان(نیٹ نیوز) یہ ہوٹل کاؤسوئنگ شہر میں واقع ہے ۔اس کا انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا جس میں سرخ لباس میں ملبوس ایک فلپائنی مزدور کو دیکھا جاسکتا ہے جو صرف چند سیکنڈ کیلئے اپنے کمرے سے باہر آتا ہے تو گارڈ اس کے سامنے آجاتا ہے ۔ اس ہوٹل میں قرنطینہ کے کئی مریضوں کو بھی رکھا گیا ہے ۔ اس کے فوراً بعد ہوٹل انتظامیہ نے محکمہ صحت سے رابطہ کیا تو اس پر ایک لاکھ تائیوانی ڈالر کا جرمانہ عائد ہوگیا جو 3500 امریکی ڈالر یا پانچ لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تائیوانی قوانین کے تحت قرنطینہ سے باہر نکلنے کی بالکل اجازت نہیں خواہ وہ ایک سیکنڈ کیلئے ہی کیوں نہ ہو۔