سٹاک ہوم میں چلنے والی آسیب زدہ ٹرین بارے جانئے
سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے باسیوں کیلئے سلور پائلین نامی ٹرین آسیب زدہ ہے اور کسی اور ہی جگہ ٹیلی پورٹ کردیتی ہے
سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)1960 کی دہائی میں سٹاک ہوم میٹرو نے 8 ٹرینوں کو المونیم سے تیار کیا تھا۔ کچھ عرصے بعد ہی سٹاک ہوم میں ایک روایت کا جنم ہوا کہ اصل یا خالص پبلک انفراسٹرکچر کا ہر جزو ایک بھوت ہوتا ہے اور ہاں چونکہ ہر آسیب زدہ ٹرین کو ایک آسیب زدہ سٹیشن کی ضرورت ہوتی ہے تو ایسا ہی سلور ایرو کے ساتھ بھی ہوا۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ جب کوئی سلور ایرو پر سوار ہوتا ہے تو پھر کبھی باہر نہیں آپاتا، اس لیے نہیں کیونکہ وہ مرجاتا ہے بلکہ یہ ٹرین وقت کے کسی چکر میں پھنس جاتی ہے اور وہی گھومتی رہتی ہے ۔کہانی کے ایک اور ورژن بھی ہے جس کے مطابق یہ ٹرین سال میں صرف ایک بار رکتی ہے ، اس وقت تک تمام مسافر زندہ مردہ بن چکے ہوتے ہیں۔