سردیوں میں کینو کے جوس سے قوت مدافعت بڑھائیں
مدافعتی نظام آپ کے جسم کو انفیکشن اور ممکنہ بیماریوں سے بچاتا ہے کچھ غذائیں آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاوا دیتی ہیں اور ان غذائیوں میں سرفہرست موسم سرما کا خاص پھل کینو ہے ۔ کینو کا جوس وٹامن سی سے بھرا ہوا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور سردی، فلو اور دیگر سوزش کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کو نکھارتا ہے اور جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے ۔کینو میں قدرتی طور پر کیلشیم موجود ہوتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہے ۔کینو میں سائٹریٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ، یعنی کینو کا جوس پینا کیلشیم آکسیلیٹ پتھر کی تشکیل کو ختم کرنے اور گردے کی پتھریوں کی وجہ سے ہونے والے درد سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔کینو کا جوس پینے سے آپ کا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہ سکتا ہے ،آپ کا بڑھتا وزن بھی کم ہوگا۔