کھانے سے چکنائی اور کیلوری کم کرنے والی پلیٹ تیار
بائی پلیٹ نامی تھالی کو دیکھ کر آپ بھی سوچیں گے کہ یہ خیال آپ کو کیوں نہیں آیا
سان فرانسسکو(نیٹ نیوز) اس رکابی میں درجنوں چھوٹے اور گول گڑھے ہیں جن میں رکھے جانے والے کھانے کا اضافی تیل ان گڑھوں میں جمع ہوجاتا ہے ۔ اب آپ کو کاغذ یا ٹشو پر پکوڑے یا پراٹھے رکھ کر ان کا تیل کم کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے پلیٹ میں رکھ دیں اور بائی پلیٹ اسے خود جذب کرلے گی۔اس اختراعاتی ایجاد کے خالقین کا خیال ہے کہ صرف اب آپ کو کھانا بدلنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف پلیٹ تبدیل کرسکتے ہیں اور اپنی خوراک میں کیلوریز کم کرسکتے ہیں۔ ایک مرتبہ اس پلیٹ میں کھانے سے 32 کیلوریز کم کی جاسکتی ہیں۔ اس طرح ایک دن میں 90 کیلوریز یا حرارے کم ہوجاتے ہیں اور ایک سال میں 10 پونڈ چکنائی آپ کے پیٹ میں جانے سے بچ جاتی ہے ۔