سالوں سے بیماری میں مبتلا شخص نے خود علاج ڈھونڈ لیا

 سالوں سے بیماری میں مبتلا شخص نے خود علاج ڈھونڈ لیا

امریکا میں ایک طالب علم نامعلوم بیماری میں 11 سال تک مبتلا رہا، ڈاکٹر اس کا علاج کرنے میں ناکام رہے تو اس نے خود ہی اپنا علاج ڈھونڈ لیا

مسوری(نیٹ نیوز) امریکی ریاست مسوری کے رہائشی ڈاؤ لینڈسے کو 1999 میں ایک نامعلوم بیماری نے گرفت میں لے لیا تھا، جس کی وجہ سے وہ گیارہ برس تک بستر علالت پر پڑا رہا، ڈاکٹرز جب علاج میں ناکام ہو گئے تو اس نے میڈیکل کی بھاری بھرکم کتاب کو پڑھنے اور اپنی بیماری کو خود سمجھنے کا فیصلہ کر لیا اور پھر علاج بھی ڈھونڈ نکالا، 2010 میں اس کو پتا چلا کہ اسے ایڈرینل گلینڈز میں ٹیومر ہے ۔یہ معلوم ہونے کے بعد ڈاؤ نے اپنے سائنس دان دوستوں کی مدد سے اس کیلئے ایک سرجری ایجاد کی، سرجری کے بعد جلد ہی وہ چلنے پھرنے لگا اور 2014 میں وہ پوری طرح صحت یاب ہو گیا، اب وہ موٹیویشنل کلاسز لیتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں