خلا باز نے جاپانی خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے

خلا باز نے جاپانی خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے

جاپان میں ایک نوسرباز نے خود کو خلا باز کہہ کر ایک خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے

ٹوکیو(نیٹ نیوز) ایک شہری نے انٹرنیٹ پر خاتون کے سامنے خود کو خلا باز کے طور پر متعارف کرا کر لوٹ لیا، دھوکے باز کا کہنا تھا کہ وہ روسی خلا باز ہے اور مشن سے واپسی پر وہ جاپان میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہے ، اس سلسلے میں وہ اپنا سامان پہلے ہی جاپان بھیجنا چاہتا ہے ، اگر ہو سکے تو روس سے جاپان تک سامان کے کارگو کا بل ادا کر دے ۔خاتون کی رضامندی کے بعد ان سے ایک جاپانی شخص انٹرنیشنل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کے طور پر ملا، اور انھیں جعلی روسی خلا باز کے سامان کا بل پیش کر دیا، جس پر انھوں نے دئیے گئے بینک اکاؤنٹ میں چھ ملین ین منتقل کر دئیے ۔جلد ہی خاتون کو معلوم ہوا کہ خلا باز غائب ہو چکا ہے ، جس پر انھوں نے پولیس کو مطلع کر دیا اور پولیس نے نو سرباز کی تلاش شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں