پاکستان کا وہ قدیم جانور جو آپ نے پہلے نہیں دیکھا
آج سے تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے جہاں اٹک و فتح جنگ شہر کے درمیان کالا چٹا پہاڑ نامی سلسلہ کوہ واقعہ ہے
اٹک(نیٹ نیوز)یہاں ایک گوشت خور شکاری جانور پاکی سیٹس تھا جو کہ لمبوترے جسم، لمبی تھوتھنی، مظبوط جبڑوں اور تیز دانتوں کے ساتھ لمبی دم رکھتا تھا۔ بنیادی طور پر یہ خشکی کا جانور تھا لیکن شکار کیلئے اپنے وقت کا بڑا حصہ پانی میں بھی گزارا کرتا تھا۔ آج سے کروڑوں سال پہلے ، خشکی پر رہنے والے ، وہیل کے یہ آباؤاجداد اپنی جسامت اور جسمانی ساخت کے اعتبار سے کتوں، بھیڑیوں کی طرح دکھائی دیتے تھے ۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق پاکی سیٹس کی جسمانی لمبائی 7 فٹ تک ہوا کرتی تھی جبکہ اس کے وزن کا اندازہ 50 پاؤنڈ تک لگایا گیا ہے ۔بنیادی طور پر اس کی خوراک مچھلی اور آبی جانوروں پر مشتمل ہوتی تھی ۔پاکی سیٹس کا پہلا ڈھانچہ سال1981 میں اٹک میں کالا چٹا پہاڑ سے برآمد ہوا تھا۔