کتا دلہا بن گیا ،دلہن کی آن لائن تلاش جاری

کتا دلہا بن گیا ،دلہن کی آن لائن تلاش جاری

بھارت میں ایک شخص نے اپنے کتے کو دُلہا بنا کر اس کی دلہن کی تلاش شروع کردی

نئی دہلی (نیٹ نیوز)سوشل میڈیا کے اس تیز دور میں لائف پارٹنر کی تلاش آن لان کرنا اب معمول کی بات ہے ، لہٰذا ایک پالتو جانور کے مالک نے اپنے کتے کا لائف پارٹنر تلاش کرنے کے لئے بھی انٹرنیٹ کا رخ کر لیا۔مالک نے روایتی دُلہا کا لباس اپنے کتے کو پہناکر اس کی تصاویر لیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ان تصاویر کے ساتھ مالک نے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے پیارے کتے کیلئے دلہن تلاش کررہا ہوں اگرکسی کو اپنی کتیا کیلئے رشتے کی تلاش ہے تو وہ آن لائن رابطہ کرسکتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں