برازیل:سماجی بندش کے دوران طلاقوں میں ریکارڈ اضافہ
برازیل میں2020 کے کووڈ 19 میں لاک ڈاؤن کی باعث لوگوں کی اکثریت گھروں تک محصور رہی جہاں خانگی تنازعات نے ایک نیا موڑ لیا اور ریکارڈ تعداد میں طلاقیں ہوئی ہیں۔برازیل کے نیشنل کالج آف نوٹریز کے مطابق میاں بیوی لاک ڈاؤن میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے اکتا گئے اور بیزارگی نے انہیں مزید چِڑچِڑا کردیا
ریو ڈی جنیرو(نیٹ نیوز) یہاں تک کہ طلاق کے راستے وہ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ۔برازیل لاطینی امریکا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں 2020 کے آخری چھ ماہ میں 43,859 طلاقیں واقع ہوئی ہیں جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ہیں تاہم کالج کا کہنا ہے کہ یقیناً کووڈ 19 کی ابتدا میں بھی یہی کچھ ہوا ہوگا جو عملے کی غیرحاضری کی باعث ریکارڈ پر نہیں آسکا ہے ۔لیکن اس میں طلاق کی آن لائن رجسٹریشن کا بھی دخل ہوسکتا ہے ۔