بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی کیمیکل کی پیمائش کرنیوالا سٹیکر
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے جسمانی مائعات میں مختلف بائیو مارکر ناپنے والا ایک سٹیکر بنایا ہے جو بلڈ پریشر کی پیمائش بھی کرسکتا ہے ۔
سان ڈیاگو(نیٹ نیوز)اس لچکدار پیوند کو صحت کا نگران بھی قرار دیا جاسکتا ہے ۔ جامعہ کیلیفورنیا کی ٹیم کے ماہرین نے ڈاکٹ ٹکٹ کی جسامت کے برابر دنیا کا پہلا پیوند بنایا ہے جوایک ہی وقت میں قلب اور دل کی رگوں کے سگنل، بلڈ پریشر اور دیگر کیمیائی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھ سکتا ہے ۔ پورا الیکٹرونکس ایک باریک پالیمر پر چپکایا گیا ہے ۔لیکن اس چھوٹے سے پیوند میں بلڈ پریشرسینسر، کیمیکل سینسر، پسینے میں کیفین اور الکوحل ناپنے والا نظام اورگلوکوز کی پیمائش کرنے والا سسٹم موجود ہے ۔ بیرونی طور پر اسے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور اس کی ریڈنگ کسی کاؤنٹر پر رکھی مشین میں دیکھی جاسکتی ہے ۔ سائنسدان اگلے مرحلے میں اس پورے عمل کو وائرلیس بنانا چاہتے ہیں۔