وادی میں چھ ماہ سے لاپتہ خاتون گھاس کھاکرزندہ رہی

وادی میں چھ ماہ سے لاپتہ خاتون گھاس کھاکرزندہ رہی

اب سے نصف برس قبل یوٹاہ کی ایک تنگ وادی میں لاپتہ ہوجانے والی 47 سالہ خاتون ایک خیمے میں موجود ملی ہیں

سالٹ لیک(نیٹ نیوز)انہوں نے گھاس اور کائی کھاکر اپنا پیٹ بھرا اور زندہ رہی۔اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور ان کی کار سالٹ لیک شہر سے 40 میل دور سپینش فورک کینوئن کے پاس ملی تھی۔ نوجوانوں کی رضاکار ٹیم نے ڈرون سے تلاش شروع کی لیکن جلد ہی وہ ڈرون گرکرتباہ ہوگیا۔ پولیس نے ڈرون کی تلاش شروع کی تو ان کی نظر ایک چھوٹے خیمے پر گئی جو اس لاپتہ خاتون کا گھر نکلا۔اس ٹینٹ کا زپر دروازہ کھلا تھا اور خاتون اندر موجود تھی۔ خاتون کا وزن گھٹ چکا تھا ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ کچھ وقت تنہا رہنا چاہتی تھیں اس لیے اپنی رضامندی سے یہاں رکی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ وہ کائی، گھاس اور قریبی ندی کا پانی پی کر زندہ رہیں۔پولیس نے خاتون کو ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا طبی اور دماغی معائنہ بھی کرایا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں