تمباکو نوشی سربالوں سے فارغ ہونے کی بڑی وجہ

تمباکو نوشی سربالوں سے فارغ ہونے کی بڑی وجہ

بیشتر افراد جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض اور نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)مگر تمباکو نوشی کے منفی اثرات کا نتیجہ صرف پھیپھڑوں تک محدود نہیں بلکہ پورے جسم اس سے متاثر ہوسکتا ہے ۔ ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ تمباکو میں 7 ہزار سے زیادہ کیمیکلز ہوتے ہیں، جن میں سے کم از کم 69 کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔تمباکو نوشی کے متعدد نقصانات سے تو آپ واقف ہی ہوں گے مگر اس کا ایک اثر ایسا ہے جس کا علم بہت کم افراد کو ہے اور وہ ہے بالوں سے محرومی،یہ آپ کو گنجا کرسکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں