30سیکنڈ وہیل مچھلی کے منہ رہنے والاغوطہ خورزندہ بچ گیا

30سیکنڈ وہیل مچھلی کے منہ رہنے والاغوطہ خورزندہ بچ گیا

وہیل مچھلی کے منہ کا حجم اتنا ہوتا ہے کہ ایک انسان کو سالم نگل سکتی ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)خوش قسمتی سے وہیل مچھلیاں انسانوں پر حملہ نہیں کرتیں مگر ایک غوطہ خور کو ہمپ بیک وہیل نے نگل لیا جو خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحلی علاقے کیپ کوڈ میں کمرشل لابسٹر ڈائیور 11 جون کو وہیل کے منہ میں پھنس گیا تھا اور اسے لگا کہ وہ مرنے والا ہے ۔56 سالہ مائیکل پیکارڈ نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیاکوبتایا کہ وہ 45 میٹر گہرے پانی میں تھا جب قریب ہی وہیل مچھلی کا احساس ہوا اور پھر سب کچھ تاریک ہوگیا۔ پھر مجھے احساس ہوا کہ میں وہیل کے منہ میں ہوں اور وہ مجھے نگلے کی کوشش کررہی ہے ، میں وہیل کے منہ میں 30 سیکنڈ تک رہا پھراچانک وہیل نے اپنے سر کو جھٹکے دئیے اور مجھے باہرپھینک دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں