برفیلے خطے میں لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے والی خاتون

برفیلے خطے میں لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے والی خاتون

ویلنٹینا سال کے چھ ماہ اپنے گھر سے باہر گزارتی ہیں کیونکہ وہ سیروتفریح کی دلدادہ ہیں

اٹلی(نیٹ نیوز)اٹلی میں جب کووڈ 19 کی ہولناک وبا پھوٹی تو وہ بے بس ہوکر اپنے گھر تک محدود ہوگئیں۔ پھر ستمبر 2020 میں انہیں انسٹاگرام پر ایک پیغام ملا کہ وہ آرکٹک حلقے میں ایک گیسٹ ہاؤس کی دیکھ بھال کرنا چاہیں گی، جس پر وہ فوراً راضی ہوگئیں۔تاہم انہیں احساس تھا کہ یہ ایک برفیلا اور بے رحم علاقہ ہے ۔ تاہم انہوں نے ہاں کردی اور ایک ماہ بعد اپنے گھر سے 2400 میل دور کونگزفورڈ جاپہنچیں لیکن یہاں صرف 24 افراد رہائش پذیر تھے ۔ لیکن پھر یہ ہوا کہ پولر نائٹس آگئیں جن میں دن رات اندھیرے کا راج رہتا ہے اور وہ دوماہ مکمل اندھیرے میں رہیں۔ پھر مئی آگیا جس میں لگاتار دو ماہ سورج غروب ہی نہیں ہوتا اور وہ بھی ایک عجیب کیفیت تھی تاہم جیسے ہی اٹلی میں کورونا کا زور ٹوٹا وہ اپنے ملک دوبارہ پہنچ چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں