ویکسین لگوانے پر 14لاکھ ڈالر کا فلیٹ دینے کی پیشکش
تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ نے ویکسین لگوانے پر لاکھوں ڈالر کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کردی
جکارتہ(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ حکومت نے شہریوں کو ویکسین کی جانب رغبت دلانے کے لیے ویکسین لگوانے والوں کو شاپنگ واؤچر، ہوائی سفر اور 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ کچھ دفاتر میں ملازمین کو ویکسین لگوانے پر تنخواہ دے کر چھٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے ۔ تھائی لینڈ نے کے چیانگ مائی کے ضلع مئی چھیم میں، جہاں زیادہ تر رہائشی مویشیوں کا کاروبار کرتے ہیں، حکام نے رواں مہینے گائے کا انعام رکھا جو کہ کامیاب اقدام ثابت ہورہا ہے ۔ حکومت ویکسین سے متعلق لوگوں میں پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہے ۔