مشین کو آنکھیں دکھائیے ، بدلے میں کرپٹو کرنسی پائیے

مشین کو آنکھیں دکھائیے ، بدلے میں کرپٹو کرنسی پائیے

ایک امریکی سٹارٹ اپ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی ان کی کمپنی سے اپنی آنکھ کی سکیننگ کروائے گا، اسے معاوضے میں ایک نئی کرپٹو کرنسی ‘‘ورلڈ کوائن’’ دی جائے گی

سلیکان ویلی(نیٹ نیوز)یہی نہیں بلکہ آنکھ کی سکیننگ کروانے والے کو ‘‘ورلڈ کوائن’’ کمپنی میں تھوڑا سا حصہ بھی دیا جائے گا۔ورلڈ کوائن کمپنی اور اسی نام سے کرپٹو کرنسی کے بانی سیم آلٹمین کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص مشین کے ذریعے آنکھوں کی سکیننگ کرکے سکیورٹی اور ذاتی معاملات کے حوالے سے اس شخص کی ایک ڈیجیٹل شناخت تخلیق کی جائے گی جو مکمل طور پر محفوظ ہوگی یعنی اس شناخت کو صرف وہی شخص استعمال کرسکے گا۔ اپنی کمپنی ‘‘ورلڈ کوائن’’ کے ذریعے بھی آلٹمین یہی کرنا چاہتے ہیں کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شخص کی ڈیجیٹل شناخت کو اس قدر محفوظ بنا دیا جائے کہ کوئی بھی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں