نارنجی رنگ کا ڈیڑھ انچ لمبا ’’زومبی مینڈک ‘‘دریافت
ایمازون خطے میں مینڈ ک کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے جسے زومبی کانام دیاگیاہے
فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے سائنسدان رافائیل ایرسٹ ایمازون کے جنگلات میں مینڈکوں کی شناخت کیلئے گئے تھے وہاں وہ ایک نئی نوعِ حیات ’’زومبی مینڈک‘‘دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ یہ مینڈک نارنجی رنگ کا ہوتا ہے اور اس کا سائز چالیس ملی میٹر یا ڈیڑھ انچ ہے ۔ ایمازون کے خطے میں جس رفتار سے جنگلات کاٹے جا رہے ہیں، محققین کا خیال ہے کہ یہ مینڈک ممکنہ طور پر بقا کے خطرے سے دوچار ہو گا تاہم اب جرمنی میں اس کی افزائش کی جائے گی۔