مچھلی نہ کھانے اور سگریٹ پینے کے نقصانات ایک جیسے

مچھلی نہ کھانے اور سگریٹ پینے کے نقصانات ایک جیسے

طب کے ماہرین نے ایک خوبصورت مثال سے بات سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی چکنائی بھری مچھلیوں سے منہ موڑتا ہے تو اس کا نقصان عین تمباکونوشی جیسا ہی ہوگا

کینیڈا(نیٹ نیوز)ماہرین نے کہا کہ مچھلی میں اومیگا تھری جیسا قیمتی مرکب ہوتا ہے جو دل و دماغ کیلئے تو مفید ہے ہی لیکن اس کی کمی سے اوسط زندگی سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ متاثر ہوکر کم ہوجاتی ہے ۔ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سگریٹ نوش افراد اپنی عادتِ بد سے اپنی قیمتی حیات کے اوسط چار سال کم کردیتے ہیں لیکن سامن اور میکرل جیسی اومیگا تھری سے بھرپور مچھلیوں سے منہ موڑ کر اوسط زندگی میں پانچ سال کی کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ یعنی اومیگا تھری کی جسم میں کمی سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے ۔ یہ تحقیق امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی ہے جس میں فریمنگھم سٹڈی سے مدد لی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں