قسمت کی دیوی نے ایک ماہ میں شہری کو کروڑ پتی بنا دیا

قسمت کی دیوی نے ایک ماہ میں شہری کو کروڑ پتی بنا دیا

امریکی شہری نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پے در پے کروڑوں روپے کی دو لاٹریاں جیت لیں

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا کے رہائشی نے ساڑھے تیس لاکھ ڈالرز سے زائد کی لاٹری جیتی ہے ۔شہری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں نے 16 جولائی کو پہلی لاٹری خریدی تھی جس سے میں نے 40ہزار ڈالرز کی رقم جیتی۔امریکی شخص کا کہنا تھا کہ چالیس ہزار جیتنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میری قسمت بہت اچھی ہے اور میں نے اسی روز 30 لاکھ ڈالرز انعام کی لاٹری خرید لی۔شہری نے میڈیا کو بتایا کہ جب لاٹری نکلی تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کیوں کہ میں نے تیس لاکھ ڈالرز کا جیک پوٹ جیتا تھا، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ قسمت مجھ پر اتنی مہربان ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال فلوریڈا کے 20سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی تھی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں