سماعت بحال کرنیوالا کان کا تھری ڈی پردہ ’’فونوگرانٹ ‘‘تیار

سماعت بحال کرنیوالا کان کا تھری ڈی پردہ ’’فونوگرانٹ ‘‘تیار

دنیا بھر میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کے کان کا پردہ کسی چوٹ، انفیکشن یا بیماری سے شدید متاثر ہو جاتاہے اور وہ سننے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں

نیویارک (نیٹ نیوز)اس صلاحیت کو بحال کرنے کیلئے ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ایک مصنوعی کان کا پردہ (ایئرڈرم) بنایا ہے اوراس کی تجارتی پیمانے پر تیاری شروع ہوگئی ہے ۔سننے کی صلاحیت بحال کرنے کا روایتی علاج تو ٹمپینوپلاسٹی ہے جس میں مریض کے اپنے جسم کی کھال سے کان کے پردے کی مرمت کی جاتی ہے لیکن ہر دفعہ اس سے فائدہ نہیں ہوتا ہے ۔ اس آپریشن میں کان کے پیچھے سے باریک سوراخ بھی کیا جاتا ہے اور کئی دفعہ پورا آپریشن ہی ناکام ہوجاتا ہے ، نئے بنائے گئے مصنوعی پردے کا نام فونوگرانٹ رکھا گیاہے اور اس کاڈیزائن سائیکل کے پہیوں کی تاروں جیساہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں