موسمیاتی تبدیلیوں سے مینڈک کی نسل کے خاتمہ کا خدشہ
آسٹریلوی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے ہماری زمین سے مینڈک کی نسل کا خاتمہ ہوسکتا ہے
کینبرا(نیٹ نیوز) تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آسٹریلوی حکام کو اس بات سے خبردار کیا کہ مینڈکوں کی 26 اقسام سنہ 2040 تک دنیا سے ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں گی، 4 اقسام پہلے ہی معدوم ہوچکی ہیں۔مصنف ڈاکٹر گریم گلیسپی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے شمالی علاقوں کے محکمہ ماحولیات نے سالوں کے مطالعے کے بعد مینڈک کی ختم ہو جانے والی اقسام کی نشاندہی کی ہے ۔ڈاکٹر گلیسپی نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ مینڈک جلد ہی معدوم ہو سکتے ہیں جس سے فوڈ سائیکل متاثر ہوسکتا ہے ۔ڈاکٹر گلیسپی کے مطابق نئی اقسام کی بیماریوں کے ساتھ تیزی سے بدلتی موسمیاتی تبدیلیاں بھی مینڈکوں کیلئے خطرے کا سبب بن رہی ہیں، جنہیں محفوظ کرنے کیلئے جلد اقدامات کی ضرورت ہے ۔